پی پی رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹی فکیشن ہم نے روکا ہوتا تو پتہ نہیں کیا ہوجاتا، ایک یونیفارمڈ آفیسر پیسے تقسیم کررہا تھا۔
آج نیوزکے پروگرام فیصلہ آپکا میں بات چیت کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم نے کبھی اپنا گھر ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی۔
مصطفی نواز کا کہنا تھا کہ 2 دیہائیوں میں فوجی جوانوں اور سویلین کی 80 ہزار شہادتیں ہوئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹس ہم نے روکا ہوتا تو پتہ نہیں کیا ہوجاتا۔
پروگرام میں مزید بات کرتے ہوئے میجرجنرل) ر( اعجاز نے کہا کہ بی بی نے تو کہا تھا کہ مجھے کسی نوٹی فکیشن کی ضرورت نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے بھی آرمی سے کوئی نام نہیں مانگے،
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صرف چند لوگوں کو پیمنٹ کی گئی جنہوں نے کہا کہ کرایہ نہیں،اس معاملے کو غلط رنگ دینا مناسب نہیں ہے۔
اعجاز اعوان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا پاک فوج یا آئی ایس آئی سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔