ٹی20ورلڈکپ میں بنگلادیش کو مسلسل تیسری شکست ہوئی ہے اور ویسٹ انڈیزنے بنگلادیش کو3رنز سے ہرادیا۔
ویسٹ انڈیزنے پہلے کھیل کر 7وکٹوں پر142رنز بنائے،جواب میں بنگلادیشی ٹیم 5وکٹوں پر139رنز بناسکی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلادیش کو جیت کیلیے 143رنزکاہدف دیا ۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے پورن نے 40 اور چیس نے 39رنزاسکورکیے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل 4، ایون لوئس 6، شیمرون ہٹمائر 9، آندرے رسل صفر اور ڈیون براوو صرف 1رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
مستفیض، شریفل اور مہدی حسن نے دو،دوشکارکیے۔
تاہم بنگلادیشی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف حاصل نہ کرسکی اور بیس اوورز میں 139 پر ڈھیر ہوگئی۔