36 C
Lahore
Monday, April 25, 2022

ٹی ٹوئنٹی ، افغانستان کا پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف – Sports

- Advertisement -spot_imgspot_img
- Advertisement -spot_imgspot_img

پاکستان کیخلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان نے جیتنے کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا ۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی تاہم اس کے اوپننگ بلے باز صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستانی بولر عماد نے وسیم دوسرے اوور کی تیسری گیند پر افغان بلے باز حضرت اللّٰہ زازئی کو 7 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس بھیجا۔

شاہین شاہ آفریدی نے دوسرے اوپنز کا شکار کیا انہوں نے اوپنر محمد شہزاد کو پویلین واپس بھیجا،شہزاد صرف آٹھ رنز اسکو کرسکے۔

تاہم افغان ٹیم کو محمد نبی اور گل بدین نبی نے سہارا دیا اور دونوں بلے بازوں نے پینتیس پینتیس رنز اسکور کرکے ٹیم کے مجموعے پراہم اضافے کیا ۔

دیگر بلے بازوں میں رحمان اللہ گل باز دس رنز ، اصغر افغان دس ، کریم جنت پندرہ اور نجیب اللہ زدران بائیس رنز بناسکے۔

بیس اوورز کے اختتام پر افغان ٹیم کے بلے باز 147 رنز بناسکے جبکہ اسکے چھ کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

پاکستان کو اگر آج کے میچ میں کامیابی مل جاتی ہے تو اسکی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوجائے گی ۔

پاکستان کی طرف سے کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، آصف علی،
شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی میدان میں کھیل رہے ہیں۔

- Advertisement -spot_imgspot_img

Latest news

- Advertisement -spot_img

Related news

Translate »