37 C
Lahore
Tuesday, April 26, 2022

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی، صدر مشاورتی عمل کا آغازکرینگے – Pakistan

- Advertisement -spot_imgspot_img
- Advertisement -spot_imgspot_img

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر صدر مملکت رواں ہفتے مشاورتی عمل کا آغاز کرینگے ۔ نئے نام پر اتفاق ہونے تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور ہے ۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی رواں ہفتے وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیئے نام طلب کریں گے ۔

صدر عارف علوی وزیراعظم سے موصول ہونے والے نام قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بھیجیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کیلئے نئے نام پر اتفاق ہونے تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کا اجراء

اس سے قبل نیب آرڈیننس میں دوبارہ ترمیم کے بعد وفاقی حکومت نے نیا آرڈیننس جاری کر دیا، صدر پاکستان کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا،جس کا اطلاق 6اکتوبرسے ہوگا۔

ترمیم کےتحت جعلی اکاؤنٹس کےکیسزپرانے آرڈیننس کےتحت جاری رہ سکیں گے ،عوام الناس سےفراڈ اوردھوکہ دہی کے پرائیویٹ افراد بھی دوبارہ نیب کے حوالے کردیئے گئے ،جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ اورمضاربہ اسکینڈل سمیت دیگر کیسزدوبارہ کھل گئے ۔

سابق صدرآصف زرداری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان، مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف اورمسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کوئی ریلیف نہیں مل سکے گا، پہلے سے قائم تمام منی لانڈرنگ کیسزویسے ہی چلیں گے۔

نئی ترمیم کے تحت زرضمانت کے تعین کا اختیار بھی عدالت کو دے دیا گیاجبکہ پہلے ترمیمی آرڈیننس میں جرم کی مالیت کے برابرمچلکے جمع کرانے کی شرط رکھی گئی تھی۔

- Advertisement -spot_imgspot_img

Latest news

- Advertisement -spot_img

Related news

Translate »